یہ بات صدر ممنون حسین نے جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان کے نامز د ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل خان سے باتیں کرتے ہوئے کہی

ہائی کمشنر دوطرفہ تجارت کے فروغ ،ملک کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنے پرتوجہ مرکوز کریں:صدر
19 اپریل 2017 (16:36)
0

صدر ممنون حسین نے جنوبی افریقہ کے مضبوط پیداواری وٹیکنالوجی کے شعبے اور بہترین صنعتی پیداوارمیں اس کے تجربات سے استفادہ کرنے پر زوردیا ہے۔
وہ بدھ کو اسلام آباد میں جنوبی افریقہ کے لئے پاکستان کے نامز د ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل خان سے باتیں کررہے تھے۔
صدر نے اس بات پرزوردیا کہ ہائی کمشنر دوطرفہ تجارت کے فروغ اورملک کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنے پرتوجہ مرکوز کریں۔
صدر ممنون حسین نے معاشی لحاظ سے مستحکم دوسرے افریقی ملکوں کے ساتھ پاکستان کے معاشی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔


comments powered by Disqus