بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے

file photo

ایرانی سفیر، آرمی چیف کاعلاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 اپریل 2017 (16:30)
0

پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نےبدھ کو راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔
انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اوردہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خلاف اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے دوسرے امورپر تبادلہ خیال کیا۔
بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور باہمی اعتماد اورایک دوسرے کے مفادات کے احترام پرمبنی یہ تعلقات جاری رہیں گے۔