بل کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں مسلمان طلباء کے لئے قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے بل 2017 کی منظوری
19 اپریل 2017 (16:10)
0

قومی اسمبلی میں  آج قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے بل 2017 کی منظوری دی گئی۔یہ بل تعلیم کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے پیش کیا تھا جس کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں مسلمان طلباء کے لئے قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے تعلیم کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ اس بل کے تحت پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک طلبہ کو قرآن پاک ناظرہ پڑھایا جائے گا جبکہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک طلبہ کو قرآن پاک ترجمہ پڑھایا جائے گا۔انہو ں نے واضح کیا کہ یہ قانون سازی صرف مسلمان طلبہ کیلئے ہے۔


comments powered by Disqus