نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے پچھلے تین سال میں معاشی استحکام حاصل کیا ہے۔

پاکستان خطے کے تیزترترقی کرنے والے معاشی ملکوں میں شامل ہوگیاہے:وزیراعظم
19 اپریل 2017 (15:57)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ادارہ جاتی اصلاحات، اچھے نظم ونسق کے حصول اور ٹیکس کے ڈھانچے کو معقول بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔وہ آج اسلام آباد میں چین کی ای کامرس کمپنی کے صدر سے باتیں کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے پچھلے تین سال میں معاشی استحکام حاصل کیا ہے اوراب وہ خطے کے تیزی سے اقتصادی ترقی کرنے والے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی اورٹیلی مواصلات کے شعبوں میں انقلابی وسعت سمیت بنیادی ڈھانچے میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔
چینی کمپنی کے سربراہ مائیکل ایونز نے کہاکہ وہ پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ملک میں ای کامرس کی وسعت کیلئے مضبوط بنیاد کی فراہمی دیکھ کر انتہائی متاثر ہوئے ہیں۔