پولیس کے سربراہ جیری ڈائر کے مطابق یہ دہشت گردی نہیں بلکہ نفرت کا واقعہ ہے۔

کیلیفورنیا میں سیاہ فام مسلح شخص کی فائرنگ سے3 سفید فام افراد ہلاک
19 اپریل 2017 (15:55)
0

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے فرسنو میں ایک سیاہ فام مسلح شخص کی فائرنگ سے تین سفید فام افراد ہلاک اورایک زخمی ہوگیا ہے۔پولیس کے سربراہ جیری ڈائر کے مطابق یہ دہشت گردی نہیں بلکہ نفرت کا واقعہ ہے۔
مشتبہ شخص نے ذرائع ابلاغ پر یہ عندیہ دیا تھا کہ وہ سفید فام لوگوں سے نفرت کرتا ہے اور اس نے حکومت کے مخالف خیالات کا بھی اظہار کیا۔39سالہ مشتبہ شخص گزشتہ ہفتے شہر کے ایک ہوٹل کے باہر سکیورٹی گارڈ کے قتل میں بھی مطلوب تھا۔