عدالت نے چارہفتے کے اندر مقدمے کی سماعت شروع کرنے کی ہدایت کی۔

بابری مسجد کیس :بھارتی سپریم کورٹ کاایڈوانی اوربی جے پی کے دوسرے رہنمائوں کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم
19 اپریل 2017 (13:47)
0

بھارتی سپریم کورٹ نے آج بابری مسجد مقدمے کی شہادت کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے قرار دیا کہ بھارت کے سابق وزیر داخلہ ایل کے ایڈوانی ، مرلی منوہر جوشی اور اومابھارتی سمیت بی جے پی کے دوسرے رہنمائوںکے خلاف اس معاملے کی سازش میں ملوث ہونے پر فوجداری مقدمہ چلایا جائے۔

عدالت نے چارہفتے کے اندر مقدمے کی سماعت شروع کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت عظمیٰ نے یہ فیصلہ اس مقدمے میں الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سی بی آئی کی درخواست پر سنایا ہے۔


comments powered by Disqus