مشتبہ دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار ،گولہ بارود اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

آپریشن رد الفساد:ملک کے مختلف حصوں سے 160سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
19 اپریل 2017 (12:34)
0

ملک بھر میں آپریشن رد الفسادکامیابی سے جاری ہے۔خیبرپختونخوا میں پولیس نے آج صبح صوابی کے مختلف علاقوں سے ایک سو بیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ان کے قبضے سے ہتھیار ،گولہ بارود اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ادھر سندھ پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں سے ایک ٹارگٹ کلرسمیت چالیس مشتبہ افراد کو گرفتارکیاہے۔گرفتارکئے گئے مشتبہ افراد کے قبضے سے ہتھیاربھی برآمدہوئے ہیں۔
گرفتارٹارگٹ کلرعمرفاروق عرف راشدچریا کاتعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جس نے 1995ء میں شہرکے علاقے بلوچ گوٹھ میں پانچ افرادکو قتل کیاتھا۔


comments powered by Disqus