منصوبے سے 717میگاواٹ بجلی فوری طور پر قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی

بھکی بجلی گھر منصوبے کا افتتاح
19 اپریل 2017 (11:58)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نےشیخوپورہ میں ایل این جی سے چلنے والے بھکی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ، پانی وبجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پلانٹ کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس کی بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت گیارہ سو اسی میگاواٹ ہے جس میں سے سات سو سترہ میگاواٹ فوری طور پر قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔
یہ بجلی گھر سات سو سینتیس پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا کرے گا جو گیس سے سستی ترین بجلی پیدا کرنے والا منصوبہ ہو گا۔