عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو عدالتی کمیشن تشکیل دینے سے روک دیا ہے ۔

سپریم کورٹ:مشال خان کے قتل پر ازخود نوٹس کے مقدمے کی سماعت 27اپریل تک ملتوی
19 اپریل 2017 (11:36)
0

سپریم کورٹ نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالبعلم مشال خان کے قتل پر ازخود نوٹس کے مقدمے کی سماعت اس مہینے کی ستائیس تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی ۔عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو عدالتی کمیشن تشکیل دینے سے روک دیا۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں انہوں نے ہدایت کی اس معاملے کی تحقیقات صرف بیانات قلم بند کرانے تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔


comments powered by Disqus