File photo

پولیس اہلکاروں کوحالیہ اشتعال انگیزہدایات ایک منظم سازش کاحصہ ہیں:شبیر
19 اپریل 2017 (08:46)
0

مقبوضہ کشمیرمیں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیراحمدشاہ نے کہاہے کہ بھارت اوراس کے مقامی سہولت کارعوام اور مقامی پولیس کے درمیان جنگ کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکاروں کوحالیہ اشتعال انگیزہدایات ایک منظم سازش کاحصہ ہیں۔
انہوں نے مقامی پولیس کے افسران اوراہلکاروں سے کہاکہ وہ ایسی ہدایات مسترد کردیں۔