File photo

بریگزٹ منصوبہ برطانیہ کے انتخابات کے اعلان کے باوجود تبدیل نہیں ہوگا:یورپی یونین
19 اپریل 2017 (08:32)
0

یورپی یونین نے کہاہے کہ بریگزٹ منصوبہ برطانیہ کے انتخابات کے اچانک اعلان کے باوجود تبدیل نہیں ہوگا۔

ایک بیان میں کونسل کی نمائندگی کرنے والے یورپی یونین کے رہنمائوں نے کہاکہ یورپی یونین کے دوسرے 27ممالک منصوبہ کے تحت آگے بڑھیں گے۔
اس سے پہلے گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے 8جون کوقبل ازوقت عام انتخابات کرانے کااعلان کیاتھا۔


comments powered by Disqus