حکومت ای کامرس کی ترقی کیلئے ایک پالیسی کے تحت لائحہ عمل پرکام کررہی ہے:دستگیر
19 اپریل 2017 (08:19)
0

وزیرتجارت خرم دستگیرنے کہاہے کہ حکومت ملک میں ای کامرس کی ترقی کیلئے ایک پالیسی کے تحت لائحہ عمل پرکام کررہی ہے۔

اسلام آباد میں علی بابا گروپ کے صدر Michael Evans سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارموں سے نہ صرف دنیابھرمیں چھوٹے اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے صارفین اورفراہم کنندگان سے روابط پیدا ہوتے ہیں بلکہ ان سے جامع اقتصادی ترقی کوبھی فروغ ملتاہے۔
خرم دستگیرنے کہاکہ موبائل براڈبینڈتک رسائی میں اضافے کے باعث دوہزاربیس میں ای کامرس کی صنعت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گی۔
علی باباگروپ کے صدر مائیکلEvans نے کہاکہ گروپ پاکستان کی منڈی میں اس صنعت کے وسیع امکانات سے استفادہ کرنے کیلئے پاکستان میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے میں دلچسپی رکھتاہے۔