ولادی میرپیوٹن نے رجب طیب اردوان کو آئینی ریفرنڈم کامیابی سے کرانے پر مبارکبا ددی ۔

File photo

روسی صدر اور ترک صدر کا شام میں جنگ بندی کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور
19 اپریل 2017 (08:08)
0

روس کے صدر ولادی میرپیوٹن اور ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے شام میں جنگ بندی کو موثر بنانے کی ضرورت پر زوردیاہے۔

دونوں رہنمائوں نے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شام کے صوبے ادلیب میں مبینہ کیمیائی حملے کی عالمی سطح پر غیرجانبدارانہ تحقیقات ہوناضروری ہے۔
ولادی میرپیوٹن نے رجب طیب اردوان کو آئینی ریفرنڈم کامیابی سے کرانے پر مبارکبا ددی ۔