وفاقی وزیر نے کہاکہ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی طلب بڑھی ہے اور پانچ ہزار دوسومیگاواٹ کی کمی ہے۔

File photo

بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پرقابو پانے کیلئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں:آصف
19 اپریل 2017 (07:42)
0

پانی وبجلی کے وزیرخواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پرقابو پانے اور بجلی کے زیرتعمیرمنصوبے مکمل کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کامسئلہ جلد حل کردیاجائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی طلب بڑھی ہے اور پانچ ہزار دوسومیگاواٹ کی کمی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت توانائی کے سلسلے میں اپنے وعدے پورے کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ صنعتی شعبے میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔


comments powered by Disqus