File photo

وزیراعظم کی پیدائشی طورپرسماعت سے محروم بچی نداخان سے ملاقات
19 اپریل 2017 (07:15)
0

وزیراعظم محمدنوازشریف نے پیدائشی طورپرسماعت سے محروم بچی نداخان سے اُس کے کامیاب آپریشن کے بعد اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس سے پہلے یہ بچی بولنے سے بھی قاصر تھی ۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نداخان ایک سے دوسال کے عرصے میں سپیچ تھراپسٹ کی مدد سے مکمل طورپر صحت یاب ہوجائے گی۔
گیارہ جنوری2017ء کو اسلام آباد کے سکولوں کو بسیں فراہم کرنے کی تقریب کے دوران وزیراعظم خصوصی بچی نداخان سے ملے جس نے اشاروں کی زبان سے اسلام آباد کے سکولوں کے طلباء کو بسیں فراہم کرنے پروزیراعظم کاشکریہ ادا کیا۔
تقریب کے بعد وزیراعظم نے سماعت سے محروم بچوں کیلئے کان کے اندرونی حصے کے علاج کے سرکاری مرکز کے قیام کی ہدایت کی۔
مردان سے تعلق رکھنے والے نداخان کے والدین بھی اس ملاقات میں موجودتھے انہوں نے اپنی بچی کے علاج پر وزیراعظم کاشکریہ ادا کیا۔


comments powered by Disqus