File photo

موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا:محکمہ موسمیات
19 اپریل 2017 (07:03)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں، خیبرپختونخوا، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد، نصیر آباد، مکران اورسبی ڈویژنوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
بدھ کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اٹھائیس
کراچی ستائیس
پشاور چوبیس
کوئٹہ پندرہ
گلگت سولہ
مری اٹھارہ
اورمظفر آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ


comments powered by Disqus