Thursday, 18 April 2024, 07:07:07 am
وزیراعلیٰ کی کابینہ ارکان کو عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت
December 19, 2020

گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیر اعلیٰ محمد خالد خورشید کی صدارت میں ہفتہ کے روز گلگت میں ہوا۔کابینہ نے علاقے کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ معدنیات' سیاحت اور آبی ذخائر سمیت قدرتی وسائل کو مقامی لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کابینہ ارکان سے کہا کہ وہ اپنے حلقوں کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں۔کابینہ نے ہمالیہ اور نانگا پربت قومی پارکس کے امور کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.