Friday, 26 April 2024, 01:56:39 am
پولٹری کے لئے کسٹم ڈیوٹی میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے: عبدالرزاق داود
November 19, 2020

تجارت اورسرمایہ کاری کے مشیرعبدالرزاق داود نے کہاہے کہ پاکستان کسٹمزنے پولٹری کے شعبے کے لئے کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

مشیرتجارت وسرمایہ کاری نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وزارت تجارت کی سفارش پرپاکستان کسٹمزنے برآمدی شعبے میں تنوع اورملکی برآمدات کے فروغ کے لئے یہ اقدام کیاہے۔

انہوں نے پولٹری کے شعبے سے وابستہ برآمدکنندگان پرزوردیاکہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور برآمدات کے لئے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.