Thursday, 25 April 2024, 04:31:31 am
پاکستان روس ٹیکنیکل کمیٹی کااجلاس،روسی فیڈریشن کےساتھ سٹریٹجک تعلقات کی جانب قدم
November 19, 2020

شمال جنوب گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں پاکستان روس ٹیکنیکل کمیٹی کاتیسرااجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں منصوبے کی ترقی کے لئے باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

کمیٹی کے مشترکہ بیان کے مطابق اجلاس میں ملک کے شمالی حصوں کی جانب آرایل این جی کی ترسیل کے لئے پورٹ قاسم کراچی سے قصورتک ہائی پریشرگیس ٹرانسمیشن پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے کے ڈیزائن اورطریقہ کارکاجائزہ لیاگیا۔

اس منصوبے کامقصدگیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث اس کی کمی کو پوراکرناہے۔

پاکستان اورروسی ادارے کے درمیان اہم نوعیت کے اس منصوبے سے عوامی روابط کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان طویل المدتی دوطرفہ تعلقات مستحکم ہوں گے۔

توانائی کے وزیرعمرایوب خان نے اجلاس میں اپنے اختتامی خطاب میں کہاکہ پاکستان ایک مضبوط دوطرفہ تعلقات کے قیام اورروسی فیڈریشن کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کی جانب پہلے قدم کے طورپربین الحکومتی معاہدے کے لئے مسودے کوحتمی

شکل دینے کی ضرورت پر زوردے رہاہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.