Wednesday, 24 April 2024, 01:37:39 am
امریکی وزیرخارجہ کے دورے کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاجی مظاہرہ
November 19, 2020

فلسطین میں درجنوں افراد نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکے آئندہ دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاہے۔

رملہ کے قریب مغربی کنارے کے شہر البیراہ میں مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے اور انگریزی اورعربی میں بینرزلہراتے ہوئے دورے کی مذمت کی۔

ادھرمقبوضہ علاقے میں باڑاوربستیوں کی تعمیرکے خلاف پاپولرکمیٹی کے کوآرڈینیٹرعبداللہ ابورحمہ نے ایک بیان میں بین الاقوامی برادری پرزوردیاہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف امریکی اقدامات رکوائیں اورایک آزاداورفلسطینی ریاست کے قیام

کے لئے ان کی مددکریں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.