Tuesday, 23 April 2024, 09:01:07 pm
ریڈیوپاکستان کشمیریوں کی حالت زار کو موثرطورپراجاگر کررہاہے:فیصل
November 19, 2019

اطلاعات ونشریات کے بار ے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین فیصل جاویدنے کہاہے کہ ریڈیوپاکستان اپنی نشریات کے ذریعے کشمیرکے نصب العین اورکشمیریوں کی حالت زار کو موثرطورپراجاگر کررہاہے۔انہو ں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل کوخصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ریڈیوپاکستان کی پوری ٹیم اس پیغام کوپھیلانے میںدن رات کام کررہی ہے۔سینیٹرفیصل جاویدنے کہاکہ کشمیر کے بارے میں حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے نتیجے میںعالمی برادری کے سامنے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کااصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔فیصل جاویدنے کہاکہ انسانی حقوق کی کونسل کے پچاس سے زائد ارکان نے ایک مشترکہ بیان میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے بھارت پر مقبوضہ کشمیرمیںکرفیوکے خاتمے پرزوردیاہے۔انہوں نے کہاکہ نریندرمودی کی اس سنگین غلطی سے کشمیریوں کی مکمل آزادی کی راہ ہموارہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریڈیو پاکستان بتدریج جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہورہاہے ۔فیصل جاویدنے کہاکہ حکومت اصلاحات کے ذریعے تمام قومی اداروںکی بحالی کے لئے کوشاں ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.