Sunday, 15 December 2019, 06:51:59 pm
کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال ہے،معاون خصوصی
November 19, 2019

اطلاعات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی عظیم اور روشن مثال ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد میں بھارتی اداکارہ پونم کور سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے ملک میں تمام اقلیتوں کو ملک مذہبی آزادی حاصل ہے اور آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پونم کور کی کوششوں کی تعریف کی۔ادھر پونم نے کہا کہ وہ خوبصورت یادیں لے کر پاکستان سے واپس جارہی ہیں۔پونم کور نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان، نجوت سنگھ سدھو اور ہر اس شخص کی شگر گزار ہیں جنہوں نے کرتار پور راہداری کے افتتاح میں مدد کی ہے۔