Thursday, 25 April 2024, 06:06:51 am
ایشیائی کرکٹ کونسل کے ایمرجنگ ٹیمز کپ: پاکستان نے اومان کو ہرادیا
November 19, 2019

رات بنگلہ دیش کے شہر کاکسس با زارمیں ایشیائی کرکٹ کونسل کے ایمرجنگ ٹیمز کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے اومان کوایک سوسینتالیس رنز سے ہرادیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورزمیں چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سوانیس رنزبنائے۔ ہدف کے تعاقب میں اومان کی پوری ٹیم سینتالیس اعشاریہ دواوورزمیں ایک سوبہتررنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے خوشدل خان نے تین جبکہ محمدحسنین ،محسن خان اورثمین گل نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔اس کامیابی کے بعد پاکستان ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.