Friday, 29 March 2024, 12:01:15 am
اعصام الحق کابھارت کیخلاف آئندہ ڈیوس کپ میں شرکت نہ کرنے کااعلان
November 19, 2019

ٹینس کے مایہ نازکھلاڑی اعصام الحق قریشی نے بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کوڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی واپس لئے جانے کے فیصلے پراحتجاجاً بھارت کے خلاف آئندہ ڈیوس کپ میں شرکت نہ کرنے کااعلان کیاہے۔

آئی ٹی ایف نے بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستا ن آنے سے انکار کے بعد سیکیورٹی معاملات کی بناء پر بھارت کے خلاف ڈیوس کپ پاکستان کی بجائے غیرجانبدارمقام پرمنتقل کردیاہے۔اعصام الحق نے کہاکہ پاکستان میں بھارتی ٹینس ٹیم کو کسی قسم کاکوئی خطرہ نہیں۔ سینکڑوں بھارتی سکھ اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے باقاعدگی سے کرتارپور،ننکانہ صاحب اور ٹیکسلاآرہے ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.