Thursday, 27 June 2019, 07:24:18 am
صدر آزاد کشمیر کی پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی تحسین
November 19, 2018

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعودخان نے پیشہ ورانہ شعبوںمیں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران کیا۔انکی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے انکا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف انر پیش کیا۔صدر کی جانب سے گارڈ آف آنر کے معائنے اور پاک فضائیہ کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سفارتی اور سیاسی کوششیں تیز کرنے اور علاقے میں اچھے نظم ونسق اور تیز رفتار اقتصادی ترقی کے حوالے سے آزاد کشمیر کی ترجیحات کے بارے میں بتایا۔انہوں نے پاک فضائیہ کے ٹیکنالوجی کے شاندار پلیٹ فارم کے قیام کے لئے پاک فضائیہ کے سربراہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے قوم کے عزم کو اجاگر کیا۔انہوں نے آزادجموں وکشمیر کی سماجی اقتصادی ترقی کی کوششوں کیلئے حمایت کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ آئندہ برسوں میں آزادجموں وکشمیر میں اپنی خدمات کو مزید توسیع دے گی۔