Thursday, 25 April 2024, 05:27:12 pm
کراچی کے عوام نے تحریک انصاف کو بڑی تعداد میں ووٹ دیکر واضح مینڈیٹ دیا ہے،اسد عمر
October 18, 2020

منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے 2018 ء کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو بہت بڑی تعداد میں ووٹ دے کر واضح مینڈیٹ دیا ہے۔انہوں نے اتوار کے روز کراچی میں بحری امور کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ نواز شریف بھارتی بیانیئے کو بیچ رہے ہیں جو کہ پاکستان کے عوام اور پوری دنیا کے لئے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ قومی اداروں خاص طور سے پاک فوج پر نکتہ چینی نہ کریں جس نے گزشتہ دو برسوں کے دوران اپنے 283 افسروں اور جوانوں کی قربانی دی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں جو کراچی میں جمع ہیں' بدعنوانی کے ذریعے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانا چاہتی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.