Thursday, 25 April 2024, 01:54:34 pm
بھارت بھوک کےحوالےسے107 ممالک میں 94ویں نمبرپر
October 19, 2020

بھارت بھوک کےحوالےسےرواں سال کےعالمی اعدادوشمار میں ایک سوسات ممالک میں 94 ویں نمبر پر ہے اور یہ شدید ترین بھوک کی کیٹگری ہے۔

 بھوک اورخوراک کی کمی  کا اندازہ لگانےوالی گلوبل ہنگر انڈیکس کی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ ماہرین نے طریقہ کار پر ناقص عملدرآمد، موثر نگرانی کا فقدان اور نچلے درجے کے لوگوں کےلئے خوراک کی کمی پر قابو پانے کی ناقص سوچ کا الزام لگایا۔

 رپورٹ کے مطابق بھارت کی چودہ فیصد آبادی نشو ونما میں کمی کا شکار ہے، گزشتہ سال بھارت درجہ بندی کے 117 ممالک کی فہرست میں 102نمبر پر تھا۔

یہ رپورٹ نریندر مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت کی کارکردگی پر دھبہ ہے جو مختلف شعبوں میں نام نہاد کامیابیوں کے اعلانات کرتی ہے۔

ادھربھارت کے دو صوبوں Mizoram اور آسام کے عوام کے درمیان  سرحدی تنازع پر جھڑپیں ہوئی ہیں۔

Mizoram کے مشتعل عوام آسام کے علاقے لیلا پور میں داخل ہوگئے اورکئی گھروں کو آگ لگا دی انہوں نے یہ کارروائی Mizoram کے علاقے Vairengte میں آسام سے لوگوں کی بڑی تعداد کی طرف سے کئے گئے مسلح حملے کے جواب میں کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.