Friday, 29 March 2024, 07:45:41 pm
ای سی سی نے گندم کی کم سے کم امدادی قیمت بڑھانےکی تجویزکےجائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
October 19, 2020

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی کم سے کم امدادی قیمت میں اضافے کی تجویز کے جائزے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔آج اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کھادوں خصوصاً ڈی اے پی سبسڈی کے بارے میں ایک تجویز بھی تیار کرے گی جو کسانوں کے لئے ایک پیکیج کے حصے کے طور پر انہیں فراہم کی جاسکتی ہے تاکہ ان کی لاگت کو کم کیا جاسکے۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبے منڈی میں آٹے کی قیمت میں کمی کے لئے گندم کے اجراء میں اضافہ کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.