Wednesday, 20 November 2019, 07:15:20 pm

مزید خبریں

 
برطانیہ تنازعہ کشمیر کے پُر امن حل کیلئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرے، مسعود خان
October 19, 2019

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی کاز کیلئے آگے آئے اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔

جنوبی لندن کے ریڈنگ ایریا میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر نہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور نہ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تنازعہ ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے صدرنے دو ٹوک انداز میں کہا کہ کشمیر پیچیدہ نہیں بلکہ سادہ سا مسئلہ ہے اور کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دیناایک قابل عمل حل ہے۔

سردار مسعود خان نے پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ بھارتی جارحیت' اس کی کشمیر کو اپنی نوآبادیاتی بنانے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں۔

تقریب میں برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ' مقامی کونسل کے منتخب نمائندوں' اہم کشمیری اور پاکستانی رہنمائوں' آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن عبد الرشید ترابی' برطانیہ میں تحریک کشمیر کے صدر فہیم کیانی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔