Wednesday, 20 November 2019, 08:05:25 pm
بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370ختم کیے جانے سے کشمیریوں کی تحریک آزادی میں تیزی آئی ہے، تجزیہ کار
October 19, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370ختم کیے جانے سے کشمیریوں کی تحریک آزادی میں تیزی آئی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام مناسب فورموں پر کشمیر کے نصب العین کو موثر انداز میں اُجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی اپنی فاش تذویراتی غلطی پر پچھتائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کا پر امن حل یقینی بنانے کیلئے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانا چاہیے۔

تجزیہ کاروں میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک ،ڈاکٹر رضوان نصیر ، سید فیض نقشبندی، ڈاکٹر طلعت وزارت ، ڈاکٹر رشید احمد خان ، الطاف حمید رائو، اور ڈاکٹر سلیمان شاہ شامل تھے۔