Friday, 19 April 2024, 07:49:55 pm
تجزیہ کاروں کااقوام متحدہ پر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی تحقیقات کرانے پر زور
October 19, 2018

تجزیہ کاروں نے اقوام متحدہ پرزوردیاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم کی تحقیقات کرائی جائے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حل طلب مسئلہ کشمیر سے علاقائی امن واستحکام کوخطرات کاسامناہے۔تجزیہ کاروں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کومقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کانوٹس لیناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی وحشیانہ طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کودبانے میں ناکام رہاہے۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹرہمابقائی ، ڈاکٹرظفرنواز،جیسپال، ڈاکٹرحیدرمہدی ،نعیم الحق، ریاض فتیانہ اورجواد حسین شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.