File Photo
وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے فرما نروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر منگل کو ریاض کادورہ کریں گے جہاں وہ
Future Investment Initiative Conference میں شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کار، بڑی کاروباری کمپنیوں، ہائی ٹیک انڈسٹری اور ذرائع ابلاغ کے اہم ادارے کے نمائندے شرکت کررہے ہیں کانفرنس کو صحرا میں ڈیوس قراردیاگیاہے۔
آج (جمعہ) ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کانفرنس کے پہلےروز شرکت کریں گے جس میں وہ آئندہ پانچ سال کے لئے پاکستان کی معاشی اور سرمایہ کاری کی صلاحیت کے علاوہ ملک کے ویژن کو اجاگر کریں گے۔
یہ کانفرنس اہم کاروباری رہنماوں کے ساتھ رابطے کاموقع فراہم کرے گی جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔