Wednesday, 24 April 2024, 05:38:16 am
اگر سعودی عرب جمال خشوگی کے قتل میں ملوث ہوا تو امریکہ اس کیخلاف سخت اقدامات کریگا،امریکی صدر
October 19, 2018

File Photo

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب تحقیقات کے بعد جمال خشوگی معاملے میں ملوث پایا گیا تو میرا ملک اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔

نیو یارک ٹائمز کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ابھی حتمی فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا کہ قتل میں کون ملوث ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بات اس ہفتے سعودی عرب اور ترکی کے درمیان ہنگامی مذاکرات کے بارے میں وزیر خارجہ مائیک پامپیو کی جانب سے نئی پیشرفت موصول ہونے کے بعد کہی۔

ترک پولیس خشوگی کی باقیات استنبول کے مضافات میں ایک جنگل اور بحرMARMARAکے قریب ایک شہر میں تلاش کررہی ہے جسے استنبول کے سعودی قونصلیٹ میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوئے دو ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

سعودی عرب نے یہ الزامات سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وہ صحافی کے غائب ہونے کی تحقیقات کررہا ہے جو سعودی حکمرانوں کا نقاد اور نظام میں اصلاحات کاحامی تھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.