Tuesday, 13 November 2018, 09:39:33 am
لیویز فورس کی قربانیاں انتہائی قابل تعریف ہیں، جام کمال
October 19, 2018

فائل فوٹو

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر جام کمال نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے لیویز فورس کی قربانیاں انتہائی قابل تعریف ہیں۔

وہ کوئٹہ میں لیویز فورس کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جسنے جمعے کی شام چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ان سے ملاقات کی۔

جام کمال نے کہا کہ صوبائی حکومت فورس کو جدید اسلحے سے لیس کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کررہی ہے اور اسے جدید سہولتیں فراہم کررہی ہے تاکہ پیشہ ورانہ ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔