Wednesday, 14 November 2018, 10:34:26 pm
فرانس کی سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش
October 19, 2018

فرانس نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اس خواہش کا اظہار پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک Barety نے جمعے کے روز اسلام آباد میں دفاعی پیداوار کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین عبدالقیوم سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ENGIE، ٹوٹل اور سنوفی سمیت چالیس کے قریب فرانسیسی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے کاروبار کر رہی ہیں۔

سفیر نے کہا کہ فرانس باہمی تجارت بڑھانے کا خواہشمند ہے جو اس وقت صرف ایک ارب چالیس کروڑ یورو ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس اور جرمنی پاکستان میں امن وامان کی بہتر صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد لاہور، کراچی اور پشاور میں مشترکہ ثقافتی تقاریب منعقد کرانے پر غور کر رہے ہیں۔

سینیٹر عبدالقیوم نے اس ماہ کے آخر میں گوادر میں ہونے والے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے اجلاس میں شرکت کے فرانسیسی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔