Friday, 29 March 2024, 11:02:38 am
افغانستان پارلیمانی انتخابات: طورخم اور چمن کے مقام پر پاک افغان سرحد کل بند رہے گی
October 19, 2018

پاکستان نے پاک افغان سرحد کے چمن اور طور خم مقامات پر  دوستی گیٹ  کل (ہفتہ) بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں گزرگاہیں افغانستان کی درخواست پر بند کی گئی ہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے  خوش اسلوبی سے انعقاد میں تعاون کےلئے کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہنگامی نوعیت کی صورتحال کے سوا یہ گزرگاہیں ہر قسم کی آمدورفت کےلئے بند رہیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.