Wednesday, 24 April 2024, 08:00:17 am
پانچ سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز
September 19, 2022

حکومت نے پانچ سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوں کی کرونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔

یہ مہم اسلام آباد، سندھ اور پنجاب میں رواں ماہ کی 24 تاریخ تک جاری رہے گی، جس کے دوران 80 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اس حوالے سے پیر کے روز اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ اور والدین پرزوردیا کہ وہ پانچ سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوںکی کرونا ویکسی نیشن یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے لیکن وباء ابھی ختم نہیں ہوئی۔وفاقی وزیر نے اس وباء پر قابوپانے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔انہوں نے اس ضمن میں پاکستان کی مدد کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاکہ بچو کی ویکسی نیشن مہم شروع کرکے تمام پاکستانیوں کو اس مہلک بیماری سے بچا کر ہم نے اگلا قدم اٹھایا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بچوں کو محفوط بنانے کا ہمارا موجودہ تعاون مل جل کر کام کرنے اوراس عالمی چیلنج پر قابو پانے کی ہماری دیرینہ شراکت داری کی اہمیت ظاہرکرتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.