Friday, 29 March 2024, 03:06:34 am
نوجوانوں کو ثقافتی ورثہ سے مانوس کرناحکومت کی ترجیح ہے:وزیراعظم
September 19, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کی مقامی اورعالمی سطح پرمنفردشناخت کافروغ اور نوجوانوں کو ثقافتی ورثہ سے مانوس کرناحکومت کی ترجیح ہے۔

وہ اسلام آباد میں ثقافت وورثہ کی قومی شناخت کے لئے سینماکی صنعت کے کردار کی بحالی کے فروغ کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اورمحکموں کوفلمی صنعت کی بحالی ،ثقافت کے فروغ اورملک کے سماجی اقدارکے لئے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ سینما نے سماجی اقدار، قومی ورثے کواجاگرکرنے کے علاوہ عوام کومعیاری اورسستی تفریح فراہم کرنے میں اہم کرداراداکیاہے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کوسینماکی صنعت اوراس کو درپیش اورانہیں حل کرنے کی کوشش کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.