Wednesday, 24 April 2024, 05:08:50 pm
منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے قانون سازی ملک کے وسیع ترمفادمیں کی گئی ہے:وزیر داخلہ
September 19, 2020

وزیرداخلہ اعجازاحمدشاہ نے کہاہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے قانون سازی کسی سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے بجائے ملک کے وسیع ترمفادمیں کی گئی ہے۔

لاہورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی قانون اوراحتساب سے بالاترنہیں اورتمام کوششیں معیشت کی ترقی کے لئے کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت تاجربرادری کو درپیش مسائل حل کررہی ہے۔اعجازشاہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کی بحالی کے لئے پُرعزم ہیں اور وہ اس مقصد کے لئے اپناساٹھ فیصدوقت دے رہے ہیں۔انسدادمنی لانڈرنگ کے حوالے سے پارلیمنٹ کی طرف سے نئے قوانین کی منظوری کامطلب عام آدمی کونقصان پہنچانانہیں بلکہ وہ لوگ جو غیرقانونی طورپررقوم کی منتقلی میں ملوث ہیں گرفت میں آئیں گے۔اعجازشاہ نے کہاکہ وزارت داخلہ تاجربرادری کے مفادات کوتحفظ دینے کے لئے کام کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.