Friday, 30 October 2020, 01:08:19 am
مختلف محکموں میں ای گورننس کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، محمود خان
September 19, 2020

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبے کے مختلف محکموں میں ای گورننس کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

ہفتے کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف شعبوں میں آن لائن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔
محمود خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ضلع کی سطح پر نظم و نسق کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کو آئندہ ماہ مختلف مرحلوں میں پورے صوبے میں توسیع دی جائے گی۔