Friday, 30 October 2020, 12:27:22 am
خیبرپختونخوا حکومت نے چھ اضلاع میں نو ریسکیو سٹیشن کے قیام کی منظوری دے دی
September 19, 2020

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے چھ اضلاع میں ریسکیو 1122 کے نوسٹیشن قائم کرنے کیلئے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کی منظوری دی ہے ۔

منصوبہ بندی اور ترقی کے صوبائی محکمے کے مطابق صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں امدادی خدمات دستیاب ہوںگی تاکہ حادثات اور قدرتی اور ناگہانی آفات سمیت ہنگامی صورتحال نمٹا جاسکے ۔
ادھر صوبے کے قبائلی اضلاع میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے گیارہ سو کیڈٹس کو تعینات کیاگیا ہے۔