Thursday, 22 October 2020, 01:41:11 pm
حکومت زرعی برآمدات کے فروغ کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی فارم تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، فواد چوہدری
September 19, 2020

فائل فوٹو

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت زرعی برآمدات کے فروغ کیلئے ملک میں ٹیکنالوجی پر مبنی فارم تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

اسلام آباد میں اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں زراعت کے جدید منصوبے کے تحت ٹیکنالوجی پر مبنی پانچ سو فارم تعمیر کئے جائیںگے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے تحت دو، پانچ اور ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی کے فارمز کو ڈرون، پانی کے سینسر، کیڑے مار ادویات کے سینسر، پیکنگ کی سہولت، بیجوں کے انتخاب اور دیگر سہولتوں سمیت ٹیکنالوجی پیکج دئیے جائیںگے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے یہ ملک کی مجموعی پیداوار میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔