Tuesday, 16 April 2024, 07:11:53 pm
حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کی فوری تکمیل کیلئے پُرعزم ہے:وزیراعظم
September 19, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کی فوری تکمیل کے لئے پُرعزم ہے جس کامقصدعوام کو بجلی کی بلاتعطل اورکم قیمت پرفراہمی ہے۔وہ اسلام آباد میں صارفین کوکم قیمت اوربلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے جاری اصلاحات کے عمل کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وزیراعظم نے کہاکہ ملک معاشی ترقی کی ضروریات پوری نہیں کرسکتا کیونکہ ماضی میں بجلی کے شعبے میں جدیدخطوط پراصلاحات اوربڑھتی ہوئی معاشی اورصنعتی ضروریات کونظرانداز کیاگیا۔بین الاقوامی توانائی اورمعیشت کے ماہرین لندن سکول آف اکنامکس کے ڈاکٹر Robin Burgessاور شکاگو یونیوسٹی کے پروفیسرMichael Greenstoneنے بھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لئے حکمت عملی خصوصاً صارفین کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی پرتفصیل سے غورکیاگیا۔وزیراعظم نے ماہرین کی تجاویزکوسراہا اوراصلاحات کے طریقہ کارپرعملدرآمدکے بارے میں بین الوزارتی مشاورت اورتحقیق کے لئے حکومت کے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.