Thursday, 25 April 2024, 04:30:42 am
حکومت جنوبی پنجاب کےپسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئےپرعزم ہے:عثمان بزدار
September 19, 2020

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے دور افتادہ علاقے AAfI BAND کے دورے کے موقع پر کہی ۔انہوں نے کہا کہ وہ پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے وکیل ہیں ۔انہوں نے کہا AAFI BAND تین ہزار فٹ کی بلندی پر واقع کوہ سلیمان کا بلند ترین علاقہ ہے ۔انہوں نے علاقے میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی سکیمیں شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں اربوں روپے کی لاگت کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.