Thursday, 22 October 2020, 03:00:44 pm
حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی :گورنرپنجاب
September 19, 2020

File Photo 

وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے آج لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی ۔
انہوں نے سیاسی صورتحال اور دوسرے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے قانون سازی میں رکاوٹیں پیدا کرنے سے حزب اختلاف بے نقاب ہوگئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ہمیشہ ملک کے مفادکی بات کی جبکہ حزب اختلاف اپنے ذاتی مفاد کیلئے کام کررہی ہے ۔