Wednesday, 24 April 2024, 12:40:35 am
اقتصادی راہداری سے علاقائی روابط کوفروغ ملے گا:صدر
September 19, 2020

صدرڈاکٹرعارف علوی نے ترکمانستان ،افغانستان ،پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کی جلدتکمیل پرزوردیاہے جس سے پاکستان اورترکمانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے ان خیالات کااظہارترکمانستان کے صدرقربان علی بردی محمدوف سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان ،ترکمانستان کے دوطرفہ تعلقات ،تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پرعملدرآمداورترکمانستان ،افغانستان ،پاکستان بجلی کی ترسیل لائن منصوبے پرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے موجودہ تعلقات پراطمینان کااظہارکیااوردونوں ممالک کے درمیان تجارت ،معیشت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزیدمستحکم کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ڈاکٹرعارف علوی نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ اس سے خطے کے ممالک کے درمیان اورعلاقائی روابط کوفروغ ملے گا اورخصوصاً افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک سڑک اورریلوے کے نیٹ ورک سے زبردست استفادہ کریں گے۔صدرنے گوادربندرگاہ کی اہمیت کواجاگر کیاجوترکمانستان کے لئے کم ترین فاصلے کا روٹ ہے۔انہوں نے گوادراورترکمانستان کی جڑواں بندرگاہوں کے درمیان تعلقات پرمبنی مفاہمت کی یادداشت کوجلدحتمی شکل دینے کی تجویزدی۔صدرنے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے معصوم لوگوں کے خلاف بھارتی فورسز کے مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کواجاگرکیا۔اس موقع پرصدرقربان علی بردی محمدوف نے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ ادارہ جاتی طریقہ کار کے تحت آن لائن اجلاسوں کی تجویزدی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.