Friday, 18 October 2019, 11:49:35 am
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کامقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام کی ضرورت پر زور
September 19, 2019

File Photo

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام کی ضرورت پر زوردیاہے جہاں چھ ہفتے سے زائدعرصے سے لاک ڈائون ہے۔

انہوں نے جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے آغاز پرپریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وہ عشروں پرمحیط تنازعہ کشمیر کے پُرامن تصفیئے پرزوردیتے رہیں گے۔انہوں نے بھارت اورپاکستان سے بھی کہاکہ وہ مذاکرات کے ذریعے سنگین بحران کا حل تلاش کریں۔(این این آر، وہاج بشیر)