Friday, 18 October 2019, 11:04:10 am

مزید خبریں

 
صدر کا آئی ٹی کے شعبے میں خواتین کی استعدادکار بڑھا کر انہیں با اختیار بنانے پرزور
September 19, 2019

صدر عارف علوی نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خواتین کی استعدادکار بڑھا کر انہیں با اختیار بنانے پر زور دیا ہے۔

کراچی میں آئی ٹی سی این ایشیاء 2019ء کے دوران نوجوانوں جدت اور صنعت کے بارے میںIT منسٹرز فورم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود وسیع افرادی قوت اور ڈیجیٹل رسائی سے موثر طور پر استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر نے کہا کہ ہمیں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے اپنے نوجوانوں کو صنعتوں سے منسلک کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کاروبار کرنے میں آسانی کے ساتھ ساتھ سائبر سیکورٹی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے خصوصی تناظر میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔

صدر نے آئی ٹی کی وفاقی وزارت کی طرف سے اچھی ساکھ کے حامل اداروں میں دو سو آئی ٹی ماہرین کو ماسٹر ٹرینر کے طور پر تربیت دینے کی بھی تعریف کی۔