Friday, 19 April 2024, 05:17:05 pm
ٹرمپ انتظامیہ جنرل اسمبلی اجلاس کےموقع پربھارت اورپاکستان کےوزرا ئےاعظم سےبات چیت کرے:امریکی ارکان پارلیمنٹ
September 19, 2019

 

امریکہ کے ارکان پارلیمنٹ نے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارت اور پاکستان کےوزرا ئےاعظم سے بات چیت کرے تاکہ مسئلہ کشمیر کا مذاکراتی حل تلاش کیا جاسکے۔

ٹیکساس سے امریکی رکن کانگریس Sheila Jackson Lee نے ایک بیان میں کہاہےکہ امریکی صدر یا وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر کے بحران کے خاتمے کےلئے بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کرنی چاہئیں۔

 میری لینڈ سے ڈیموکریٹ رکن کانگریس انتھونی براون نے بھی بھارت اور پاکستان کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کے خاتمے کےلئے امریکہ کے ساتھ روابط قائم کریں۔

امریکی ریاست Illinois سے کانگریس کے ایک اور سینئر ڈیمو کریٹ رہنما

Jan Shackowskys نے کہا اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ  امریکہ اور اقوام متحدہ اس وقت خطے میں مظالم  کے خلاف آواز بلند کریں کیونکہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.