Friday, 29 March 2024, 02:24:52 pm
پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسی اپنائی ہے، صدر
September 19, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے انتہائی آزادانہ اور سرمایہ کاری کےلئے سازگار پالیسی اختیار کی ہے جس میں ترسیلات زر اور منافع پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

 جمعرات کے روزاسلام آباد میں جاپان کی کمپنی Morinaga ملک انڈسٹری لمیٹڈ کے صدر Michio Miyahara سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے Morinaga جاپان کی طرف سے مقامی اور علاقائی منڈیوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کےلئے آئی سی آئی پاکستان کے اشتراک سے پانچ ارب دس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے مینوفیکچرنگ کے سہولتی مرکز کے قیام کو سراہا۔

صدر نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان میں جاپان کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور جاپان کی دوسری کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے راغب کرنے میں مددملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ساز گار کاروباری ماحول کے لئے ایک جامع لائحہ عمل فراہم کرنے کی غرض سے پاکستان کی سرمایہ کاری کی پالیسی مرتب کی گئی ہے جس کا مقصد براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری راغب کرنا ہے۔

صدر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کےلئے کاروبار دوست ماحول یقینی بنانے کی غرض سے کاروبار کو آسان بنانے کےحوالے سے بھی اصلاحات پر  کام جاری ہے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.